پاکستان اور کینیڈا کا تجارت کا فروغ، مشترکہ معاہدے پر اتفاق

وزیر اعظم شہباز شریف اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کے درمیان ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے۔ دونوں ممالک نے صاف توانائی اور ماحولیات میں تعاون بڑھانے کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان اور کینیڈا کا تجارت کا فروغ، مشترکہ معاہدے پر اتفاق

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت و سرمایہ کاری کو دوبارہ فعال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے پاکستان کے تاریخی دورے کے دوران وزیر اعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کینیڈا سے کینولا کی درآمدی پروٹوکول پر دستخط کی تقریب کا بھی مشاہدہ کیا گیا۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کینیڈا نے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے جنگ بندی اور مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کی حمایت کی۔ دونوں ممالک نے فارن انویسٹمنٹ پروٹیکشن اینڈ پروموشن معاہدے پر مذاکرات مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ اعلامیے میں صاف توانائی، کان کنی، زراعت اور بنیادی ڈھانچے میں تعاون بڑھانے کا اعلان کیا گیا۔ کینیڈا نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے لیے عالمی فورمز پر تعاون جاری رکھنے کا بھی عزم کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں