وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے جلال پور کینال پر اعتراض کرتے ہوئے پانی کی تقسیم پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کیا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کو جلال پور کینال پر اعتراض ہے اور ہر صوبہ معاہدے کے تحت پانی لینے کا پابند ہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہمارے حصے سے کم پانی ملتا ہے۔ سندھ کے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ٹاسک فورس بنائی جا رہی ہے۔
مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ بھارت کی آبی جارحیت کی وجہ سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے پانی کی دستیابی متاثر ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اضافی گندم موجود ہے۔ لوگوں نے ملک میں گندم ذخیرہ کی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ طاس معاہدہ پانی کی تقسیم کے لیے ایک اہم معاہدہ ہے جو بھارت اور پاکستان کے درمیان طے پایا تھا۔














