پاکستانی عدالتی نظام کی کارکردگی میں نمایاں پیشرفت، 6 ماہ میں لاکھوں مقدمات نمٹائے، زیر التوا کیسز کم ہوئے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستانی عدالتی نظام کی کارکردگی میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ گزشتہ 6 ماہ میں لاکھوں مقدمات کا تصفیہ ہوا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2025 کی پہلی ششماہی میں 29 لاکھ سے زائد مقدمات کامیابی سے نمٹائے گئے۔ عدالتی نظام کی کارکردگی میں بہتری دیکھی گئی۔
عدالتی سسٹم میں یکم جنوری سے 30 جون 2025 کے دوران 2371227 مقدمات زیر التوا تھے۔ اس دوران 2807674 نئے مقدمات درج ہوئے جبکہ 2901440 مقدمات کا تصفیہ کیا گیا۔
اس پیشرفت کی بدولت زیر التوا مقدمات کی تعداد میں 100643 کی کمی ہوئی۔ عدالتی کارکردگی میں یہ بہتری اعلیٰ عدالتوں اور ضلعی عدلیہ کی کوششوں کا نتیجہ رہی۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں ہائی کورٹ اور ضلعی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔ دیگر صوبوں میں مقدمات نمٹانے کی شرح بہتر رہی۔














