پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ تعین، اوگرا نے نیا نظام منظور کرلیا

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کی منظوری دے دی، عالمی نرخوں سے منسلک قیمتیں ہفتہ وار بنیاد پر طے ہوں گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ تعین، اوگرا نے نیا نظام منظور کرلیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے نئے نظام کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ آج سے نافذ العمل ہوگا اور اوگرا روزانہ نئی ایکس ڈپو قیمتیں اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے گا۔

دستاویز کے مطابق، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 7 روز کے اوسط عالمی نرخوں سے منسلک ہوں گی۔ ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ اوگرا کو قیمتوں کے تعین کے لیے حکومتی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی۔

پیٹرول کی قیمت درآمدی لاگت اور پریمیم کی بنیاد پر طے ہوگی، جبکہ درآمد نہ ہونے کی صورت میں سالانہ اوسط پریمیم کے تحت مقرر ہوگی۔ ڈیزل کی قیمت بھی درآمدی لاگت اور 7 روز کے اوسط پر طے ہوگی۔

پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کابینہ کی مقرر کردہ حد سے زیادہ نہیں لگے گی۔ لیوی میں تبدیلی صرف وزارت خزانہ کی منظوری سے ممکن ہوگی۔ عالمی قیمتوں کی شفافیت کے لیے روزانہ اجرا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2027 سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی درآمد صرف پی ایس او ہی کرے گا۔ او ایم سیز کو مارکیٹ شیئر کے مطابق پیٹرول درآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔ درآمدی شرائط کی خلاف ورزی پر 9 ماہ کی نااہلیت مقرر ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں