ٹیکس دہندگان کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے سائبر سیکیورٹی پر زور، وزیر خزانہ کی ہدایت

وفاقی وزیر خزانہ نے نیشنل فیس لیس سینٹر کے نفاذ میں سائبر سیکیورٹی پر زور دیا ہے۔ منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹیکس دہندگان کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے سائبر سیکیورٹی پر زور، وزیر خزانہ کی ہدایت

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ٹیکس دہندگان کے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے سائبر سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔

نیشنل فیس لیس سینٹر منصوبے پر ہونے والے اجلاس میں وزیر خزانہ نے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ اور مرحلہ وار رول آؤٹ پر تفصیلی بریفنگ لی۔ اجلاس میں منصوبے کو ڈیجیٹل، شفاف اور مرکزی بنانے کے مراحل پر بات چیت ہوئی۔

وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ آپریشنل اور ٹیکنالوجی ٹیموں کے تعاون سے منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں قواعد پر مبنی کیس سلیکشن، رسک انجن اور سسٹم انٹیگریشن پر ہونے والی پیش رفت بھی زیر غور آئی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک گیر نفاذ سے قبل مؤثر پائلٹ مرحلہ ناگزیر ہے تاکہ ممکنہ خامیوں کی نشاندہی ہو سکے۔ انہوں نے جدید ڈیجیٹل ٹیکس انتظامیہ کے قیام کے لیے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ نیشنل فیس لیس سینٹر کا مقصد ٹیکس نظام کو جدید، شفاف اور مرکزی بنانا ہے۔ حکومت اس منصوبے کے تحت ٹیکس دہندگان کے ڈیٹا کی حفاظت اور ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کو مؤثر بنانے پر کام کر رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں