کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی عمدہ بیٹنگ، میچ ڈراہو گیا

کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا، ویسٹ انڈیز کی غیر معمولی بیٹنگ سے میچ بچ گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کرائسٹ چرچ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا۔ نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 531 رنز کا ہدف دیا تھا، لیکن ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کی غیر معمولی کارکردگی کے باعث میچ ڈرا پر ختم ہوا۔

ویسٹ انڈیز نے چوتھی اننگز میں 163.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 457 رنز بنائے۔ جسٹن گریوز نے 388 گیندوں پر 202 رنز بنا کر ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کیمار روچ 233 گیندوں پر 58 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ دونوں کے درمیان ساتویں وکٹ کی اہم شراکت میں 180 رنز بنے۔ شائے ہوپ نے بھی 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 231 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز 466 رنز 8 کھلاڑی آوٹ پر ڈکلئیر کی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 167 رنز پر آوٹ ہو گئی تھی۔ شاندار بیٹنگ پر ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں