آئی بی ایم کے حصص میں 58 سال کی بدترین گراوٹ، مارکیٹ ویلیو 70 ارب ڈالر کم

آئی بی ایم کے حصص میں تاریخی گراوٹ سے 70 ارب ڈالر کی مارکیٹ ویلیو نقصان ہوا ہے، جس کی بنیادی وجہ مایوس کن مالی نتائج ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی بی ایم کے حصص میں 58 سال کی بدترین گراوٹ، 70 ارب ڈالر کی مارکیٹ ویلیو نقصان

نیویارک: (رائیٹ ناؤنیوز) آئی بی ایم کے حصص میں 58 سال کی بدترین گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 70 ارب ڈالر تک کم ہو گئی ہے۔ کمپنی کے مایوس کن سہ ماہی مالی نتائج اس گراوٹ کی اہم وجہ قرار دی جا رہی ہے۔

آئی بی ایم کے حصص منگل کے روز 25 فیصد تک گر گئے، جو گزشتہ کئی دہائیوں میں کمپنی کی بدترین اسٹاک گراوٹ ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق اس کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 67 سے 70 ارب ڈالر تک کم ہو گئی۔

آئی بی ایم نے بتایا کہ جون میں ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران اس کی آمدنی صرف ایک فیصد بڑھ کر 17.2 ارب ڈالر رہی، جو سرمایہ کاروں کی توقعات سے کم تھی۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اروند کرشنا نے اعتراف کیا کہ کمپنی مطلوبہ رفتار سے خود کو بدلنے میں ناکام رہی۔

آئی بی ایم کے بنیادی انفراسٹرکچر کاروبار کی آمدنی میں 7 فیصد کمی آئی، جبکہ سافٹ ویئر ڈویژن کی آمدنی 5 فیصد بڑھی۔ کمپنی کے مطابق مصنوعی ذہانت کی ترقی کے ساتھ سائبر حملے پیچیدہ ہو گئے ہیں، جس کے باعث کمپنیاں سائبر سیکیورٹی پر زیادہ خرچ کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ آئی بی ایم کے ریڈ ہیٹ یونٹ کی آمدنی میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ سرور اور اسٹوریج کاروبار میں 37 فیصد ترقی ہوئی۔ کمپنی نے اوپن سورس سافٹ ویئر کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے 5 ارب ڈالر کا منصوبہ بھی اعلان کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں