وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت کی اور سعودی خودمختاری کی حمایت کا یقین دلایا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے سعودی عرب کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایسے اقدامات سے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ سعودی عرب کو مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے لیے اپنی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور اس نازک وقت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حوثیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں میزائل فائر کیے۔ پاکستان خطے میں امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حوثیوں نے سعودی عرب کے ابہا ائیر پورٹ پر میزائل حملے کیے تھے۔













