پاکستان نے بلائنڈ ڈولفن کے بچاوٴکے لیے نیا پانچ سالہ منصوبہ پیش کر دیا

پاکستان نے سندھ ڈولفن کی بقاء کے لیے نیا پانچ سالہ قومی منصوبہ پیش کیا، جس میں قدرتی ماحول کی بحالی اور محفوظ بہاؤ کو یقینی بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

پاکستان نے سندھ ڈولفن کی بقاء کے لیے ایک نیا پانچ سالہ قومی منصوبہ پیش کیا ہے۔ اس منصوبے میں ڈولفن کے قدرتی ماحول کی بحالی اور محفوظ بہاؤ کو یقینی بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔ ملکی و صوبائی ادارے اور WWF-Pakistan مشترکہ طور پر اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔

WWF-Pakistan کے ڈائریکٹر جنرل حماد ناقی نے بتایا کہ پہلا منصوبہ 2011 میں مرتب کیا گیا تھا لیکن دریائی ماحول میں تبدیلیوں اور نئی خطرات کے پیش نظر اس منصوبے کا جامع جائزہ اور تجدید ضروری ہے۔

ماہرین کے مطابق پنجاب میں ڈولفن کی تعداد سندھ کے مقابلے میں کم ہے اور غیر مستحکم ماہی گیری کے طریقے، جیسے غیر قانونی جال، فوری خطرہ ہیں۔ پانی کی کمی، آلودگی اور کناروں کی خرابی سے بھی خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

منصوبے میں ڈولفن کی تعداد بڑھانے، قدرتی ماحول کی بحالی، بین الاقوامی سطح پر اہم مقامات کی نامزدگی جیسے اقدامات شامل ہیں۔ مختلف اسٹیک ہولڈرز نے پانی کے بہاؤ کے انتظام اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر تحقیق کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

جنوبی پنجاب کے وائلڈ لائف رینجر شیخ محمد زاہد نے کہا کہ سندھ ڈولفن کو وائلڈ لائف قانون کے تحت تحفظ دیا گیا ہے اور نئے منصوبے سے ان کی بقاء کو یقینی بنایا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں