لاہور کے پوش علاقوں میں کرایوں میں اضافہ، متوسط طبقے کے لیے رہائش مزید مشکل ہو گئی۔ حکومتی پروگرام کے تحت سستے گھروں کی فراہمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) لاہور کے پوش علاقوں میں فلیٹ اور مکان مالکان کرایہ مافیا کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ کرایوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے متوسط طبقے کے رہائشی اخراجات کو بڑھا دیا ہے۔
مارچ 2026 تک ڈی ایچ اے لاہور میں گھروں کا اوسط کرایہ 2 لاکھ 81 ہزار روپے ریکارڈ کیا گیا۔ مختلف علاقوں میں کرایے تین سے چار لاکھ تک پہنچ چکے ہیں۔
کرایہ داروں نے شکایت کی ہے کہ مالکان اضافی مالی بوجھ ڈال رہے ہیں اور ایڈوانس کی مد میں بھاری رقم وصول کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ کرایوں میں اضافے کی وجوہات میں مہنگائی، تعمیراتی لاگت اور پراپرٹی کی بڑھتی قیمتیں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ صوبائی حکومت نے سستے گھروں کی فراہمی کے لیے ‘اپنی چھت، اپنا گھر’ پروگرام کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 1 لاکھ سستے گھر فراہم کیے جائیں گے۔











