مہاراشٹرا: اسکولوں کے قریب انرجی ڈرنکس پر پابندی، طلبہ کی صحت کے لیے اہم اقدام

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں اسکولوں کے قریب انرجی ڈرنکس پر پابندی صحت کے خدشات کے باعث عائد کی گئی۔ وزیر نرہری زروال نے اسمبلی میں اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مہاراشٹرا: اسکولوں کے قریب انرجی ڈرنکس پر پابندی، طلبہ کی صحت کے لیے اہم اقدام

ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی حکومت نے اسکولوں کے قریب انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ اقدام نوجوانوں میں زیادہ کیفین والے مشروبات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے ریاست بھر کے اسکولوں کے 500 میٹر کے دائرے میں ہائی انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ اس پابندی کا مقصد نوجوانوں کو صحت کے ممکنہ خطرات سے بچانا ہے۔

فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے وزیر نرہری زروال نے یہ اعلان اسمبلی میں کیا۔ یہ پابندی بی جے پی کے رہنما وکرم پچپوتے کے سوال کے جواب میں لگائی گئی ہے۔

ایم ایل اے وکرم پچپوتے نے ایوان میں بتایا کہ مقبول انرجی ڈرنکس بچوں کی صحت کے لیے خطرناک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مشروبات اسکول جانے والے بچوں کے لیے نشہ آور ثابت ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ انرجی ڈرنکس میں کیفین کی زیادہ مقدار ہوتی ہے جو بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ پہلے بھی مختلف ممالک میں ان پر پابندی لگائی جا چکی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں