میتھیو بریٹزکے کا ون ڈے کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم

میتھیو بریٹزکے نے ون ڈے کرکٹ کے پہلے 11 میچز میں 682 رنز بنا کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

جوہانسبرگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جنوبی افریقہ کے نوجوان بلے باز میتھیو بریٹزکے نے ون ڈے کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے پہلے 11 ون ڈے میچز میں 68.20 کی اوسط سے 682 رنز بنائے ہیں، جو ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

میتھیو بریٹزکے نے اپنے ابتدائی پانچ میچز میں 50 سے زائد رنز اسکور کیے، جس میں ایک سنچری اور چار نصف سنچریز شامل ہیں، اور انہوں نے مجموعی طور پر 463 رنز بنائے۔ ان کے اسکور 150، 83، 57، 88 اور 85 تھے۔

ابتدائی پانچ اننگز کے بعد اگلی چار اننگز میں میتھیو نے 4، 42، 17 ناٹ آؤٹ اور 16 رنز بنائے۔

بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچز میں انہوں نے نصف سنچریز اسکور کرتے ہوئے 72 اور 68 رنز کی اننگز کھیلی، جس کی بدولت 11 میچز میں 682 رنز مکمل کیے۔

یہ کارنامہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی بلے باز نے اپنے پہلے 11 میچز میں اتنے رنز بنائے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں