فرانسوی ڈیئر ڈیول کا 16 مقامات پر بنجی جمپنگ کا نیا ریکارڈ قائم

فرانسوا-ماری ڈبون نے 16 مختلف مقامات پر بنجی جمپنگ کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پیرس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فرانس کے ڈیئر ڈیول فرانسوا-ماری ڈبون نے بنجی جمپنگ میں نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے آٹھ سالوں میں 16 مختلف کمرشل بنجی جمپنگ مقامات پر چھلانگ لگا کر یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

فرانسوا-ماری ڈبون نے اپنا پہلا ریکارڈ اسکاٹ لینڈ کے ہائی لینڈ فلنگ بنجی میں حاصل کیا تھا، جہاں انہوں نے 24 گھنٹوں میں 765 مرتبہ بنجی جمپ کی تھی۔ تازہ ترین کامیابی کے ساتھ، وہ دنیائے بنجی جمپنگ میں ایک نمایاں مقام حاصل کر چکے ہیں۔

اس ریکارڈ کو قائم کرنے کے لیے انہوں نے آسٹریا، کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، میکسیکو، نیپال، ناروے، جنوبی افریقہ، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ اور زمبیا کے مشہور بنجی جمپنگ مقامات پر چھلانگیں لگائیں۔

دیگر متعلقہ خبریں