وزیراعظم شہباز شریف کی ایران میں خامنہ ای کے جنازے میں شرکت، خراجِ عقیدت پیش

وزیراعظم شہباز شریف نے آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کر کے ایرانی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف کی ایران میں خامنہ ای کے جنازے میں شرکت، خراجِ عقیدت پیش

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کی۔ یہ شرکت ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی دعوت پر کی گئی تھی۔

وزیراعظم کے ہمراہ پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود تھا، جن میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شامل تھے۔

وزیراعظم نے مرحوم سپریم لیڈر کی اسلام کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ایرانی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے شہید رہنما کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ایرانی عوام کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نمازِ جنازہ کے بعد ترکیہ کے سرکاری دورے کے لیے استنبول روانہ ہو گئے۔

دیگر متعلقہ خبریں