انوپم کھیر نے فالوورز کی کمی پر ایلون مسک سے سوال کیا۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی وڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر نے کہا ہے کہ گزشتہ 15 دنوں میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ان کے 9 لاکھ سے زائد فالوورز کم ہو گئے ہیں۔ انوپم کھیر نے ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ ان کے فالوورز کی اچانک کمی کی وجہ کیا ہے؟
انوپم کھیر نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ یہ ان کا مشاہدہ ہے اور اس پر کوئی شکایت نہیں۔ تاہم ایلون مسک یا ان کی ٹیم کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے انوپم کھیر کے سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فالوورز کی کمی ممکنہ طور پر بوٹ اکاؤنٹس کی معطلی کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ ایک صارف نے مذاق میں کہا کہ ایلون مسک ایکس کے مالک ہیں، ملازم نہیں۔















