امریکا میں گرفتار لقمان خان کو بھارتی میڈیا نے پاکستانی ظاہر کیا، جبکہ وہ افغان شہری نکلا۔
ڈیلاویئر: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا میں حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار لقمان خان کو بھارتی میڈیا نے پاکستانی شہری قرار دے کر پروپیگنڈا کیا، تاہم حقائق نے اس دعوے کو جھوٹا ثابت کیا۔
امریکی پولیس کے مطابق 25 سالہ لقمان خان کو ڈیلاویئر میں ایک پراپرٹی پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا جہاں سے اسلحہ اور حملے کی منصوبہ بندی کی تحریری دستاویزات ملی تھیں۔
بھارتی میڈیا نے لقمان خان کو پاکستانی شہری ظاہر کیا، جبکہ امریکی ذرائع نے تصدیق کی کہ وہ افغان شہری ہے جو کچھ عرصہ پاکستان میں پناہ گزین رہا اور بعد میں امریکا میں مقیم ہوا۔
لقمان خان کی گرفتاری کے وقت اس کے پاس سے پستول، 27 راؤنڈز، میگزین اور آرمرڈ بیلسٹک پلیٹ برآمد ہوئی، جبکہ حملے کی منصوبہ بندی کی نوٹ بک بھی ملی۔
لقمان خان کو بھاری اسلحہ اور حملے کی منصوبہ بندی کے ٹھوس شواہد پر 10 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔













