سلمان علی آغا کو ٹی 20 ورلڈکپ 2026 تک قومی ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

پی سی بی نے سلمان علی آغا کو ٹی 20 ورلڈکپ تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلمان علی آغا کو ٹی 20 ورلڈکپ 2026 تک قومی ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سلمان علی آغا کی قیادت میں ٹیم کی فائٹنگ سپرٹ نے حکام کو متاثر کیا، اور وہ میگا ایونٹ تک عہدے پر برقرار رہیں گے۔

دوسری جانب دورہ سری لنکا کے لیے شاداب خان کی واپسی متوقع ہے، وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں جبکہ ان کی میچ فٹنس بگ بیش لیگ میں جانچی جائے گی۔

یاد رہے کہ سلمان علی آغا کی زیر قیادت پاکستان نے 2025 میں سب سے زیادہ 21 فتوحات حاصل کیں۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے سہ ملکی سیریز جیتی اور ایشیا کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔

سلمان کی کپتانی کے دور میں ٹیم کی کارکردگی میں بہتری دیکھی گئی ہے لیکن بطور بیٹر ان کی کارکردگی پر سوالات اٹھتے رہے ہیں۔

شاداب خان کا حالیہ فٹنس مسائل کے بعد سری لنکا کیخلاف سیریز میں واپسی متوقع ہے، جبکہ بگ بیش لیگ میں ان کی کارکردگی کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں