بشریٰ انصاری کا کراچی کی صورتحال پر شدید اظہارِ برہمی

بشریٰ انصاری نے کراچی کی بگڑتی صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کو عملی اقدامات کا مطالبہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کراچی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے ذمہ داران کو اپنے شہر سے محبت نہیں؟

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ کراچی میں گندگی، ٹوٹی سڑکیں، ناقص انفراسٹرکچر اور ناکارہ صفائی کا نظام انتہائی تشویشناک حد تک بگڑ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پورے ملک کو روزگار دیتا ہے، لیکن دہائیوں سے اس کی بہتری کے لیے کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا گیا۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایک سیاسی جماعت کو نشانہ نہیں بنا رہیں، تاہم ذمہ داران کی خاموشی اور عدم دلچسپی باعثِ تشویش ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں اور شہر کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ کریں۔

اداکارہ نے کہا کہ کراچی کے لوگ اب بھی پرامید اور مہمان نواز ہیں مگر وقت آ گیا ہے کہ صرف دعووں کے بجائے صفائی، انفراسٹرکچر کی بحالی اور منظم شہری نظام کے لیے حقیقی قدم اٹھائے جائیں۔

دیگر متعلقہ خبریں