این ایف سی اجلاس، سندھ اور خیبرپختونخوا کی حصے میں کمی پر تشویش

اسلام آباد میں این ایف سی اجلاس میں سندھ و خیبرپختونخوا کی صوبائی شیئر میں ممکنہ کمی کی مخالفت اور خیبرپختونخوا کا فاٹا کی شمولیت کا مطالبہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد میں گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس جاری ہے جس میں سندھ اور خیبرپختونخوا نے اپنے صوبائی شیئر میں ممکنہ کمی کی مخالفت کی ہے۔ خیبرپختونخوا نے سابق فاٹا کی شمولیت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبے کا حصہ 1 فیصد سے بڑھا کر 3 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزراء خزانہ اور وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبوں کے مالیاتی حصے اور آئندہ مالی سال کے حوالے سے اہم فیصلے زیر غور آئے۔ خیبرپختونخوا نے اپنے شیئر کو 14.62 فیصد سے 19.62 فیصد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

سندھ اور خیبرپختونخوا نے وفاق کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور اجلاس میں مالیاتی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ این ایف سی ایوارڈ سے متعلق سفارشات پر تفصیلی غور کیا گیا اور ذیلی گروپس کے قیام پر بات چیت کی گئی۔ صوبوں نے کہا کہ مشاورت جلد مکمل کی جائے تاکہ مالیاتی معاملات شفاف انداز میں طے پائیں۔

دیگر متعلقہ خبریں