سینیٹر فیصل واوڈا نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ممکنہ نااہلی اور گورنر راج کے نفاذ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی جلد نااہل ہو سکتے ہیں اور صوبے میں گورنر راج بھی نافذ کیا جا سکتا ہے۔
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے، سینیٹر فیصل واوڈا نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف نے مزید خرابیاں پیدا کیں تو گورنر راج کا امکان بڑھ سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ اداروں نے فہرستیں تیار کر لی ہیں اور بیرون ملک بیٹھے سیاسی بیانات دینے والوں کو جلد کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پروگرام میں شامل قانونی ماہر سلمان اکرم راجا نے خبردار کیا کہ خیبر پختونخوا میں موجودہ کشیدگی اور انتظامی بحران کی وجہ سے گورنر راج کا نفاذ آئینی طور پر پیچیدہ اور حساس ہو سکتا ہے۔














