پاکستان اور افغانستان کے امن مذاکرات بے نتیجہ رہے، سیز فائر جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔
ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں ہونے والے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے ہیں، تاہم دونوں ممالک نے سیز فائر جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
مذاکرات کا تیسرا دور سعودی عرب، ترکیہ اور قطر کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوا۔ یہ مذاکرات جنگ بندی کے حوالے سے تھے، لیکن کوئی بڑی پیشرفت حاصل نہ ہو سکی۔
اکتوبر میں افغانستان کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں کے بعد پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی افغان طالبان کے ٹھکانے تباہ کیے تھے۔















