وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امام مساجد کے اعزازیہ کارڈ کی منظوری دے دی، جس کا اجراء فروری 2026ء تک ہوگا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امام مسجد اعزازیہ کارڈ کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فروری 2026ء تک اعزازیہ کارڈ کے اجراء کی ڈیڈ لائن مقرر کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے یکم جنوری سے امام مساجد کو ادائیگی کا حکم دیا ہے، جبکہ یکم فروری سے اعزازیہ کارڈ کے ذریعے ادائیگی ہوگی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 62994 آئمہ کرام کے رجسٹریشن فارم وصول ہو چکے ہیں جن کی تصدیق جاری ہے۔
ملک و قوم کے مفادات کے خلاف یا جرائم میں ملوث امام کا اعزازیہ بند کر دیا جائے گا۔ مسجد مینجمنٹ کمیٹیاں اور تحصیل مینجمنٹ کمیٹیاں بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے حساس علاقوں میں کومبینگ آپریشن جاری رکھنے اور سیف سٹی کیمروں کو نقصان پہنچانے پر سخت کاروائی کے لئے قانون سازی کی ہدایت دی۔














