خیبر پختونخوا کی ٹورزم پولیس تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے مالی اور ذہنی تناؤ کا شکار ہے، مسلم لیگ (ن) نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
خیبر پختونخوا کی ٹورزم پولیس گزشتہ 6 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سبب شدید ذہنی و مالی تناؤ کا شکار ہے۔
مسلم لیگ (ن) نے صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا ہے، جس میں ٹورزم پولیس اہلکاروں کی مالی مشکلات کا ذکر کیا گیا ہے۔ یہ نوٹس (ن) لیگ کی ثوبیہ شاہد اور دیگر اپوزیشن ارکان نے پیش کیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سیاحتی مقامات پر تعینات ٹورزم پولیس کو انتظامی اور پیشہ ورانہ مشکلات کا سامنا ہے۔
اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تنخواہیں ادا کر کے پولیس اہلکاروں کی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے۔














