تاجکستان نے افغان سرحد کی حفاظت کے لئے روس سے مدد طلب کی، روسی فوج کی تعیناتی اور ہیلی کاپٹر گشت کے امکانات زیر غور۔
دوشنبے: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تاجکستان نے اپنی افغان سرحد کی سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے روس سے مدد طلب کی ہے۔ تاجک سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ سرحدی حفاظت اور مشترکہ گشت کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ مذاکرات میں سرحدی نگرانی کے مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔
گزشتہ ہفتے افغانستان سے آئے دہشت گردوں کے ڈرون حملے میں 5 چینی شہری ہلاک اور 5 زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد تاجکستان نے سرحدی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
افغان-تاجک 1300 کلومیٹر طویل سرحد پر روسی فوج کی تعیناتی اور سرحدی علاقوں میں ہیلی کاپٹر گشت کے امکانات پر غور ہو رہا ہے۔ سرحدی سکیورٹی کے حوالے سے حتمی فیصلہ چند دنوں میں متوقع ہے۔















