ٹرمپ انتظامیہ کا 30 ممالک پر سفری پابندیاں لگانے کا منصوبہ

واشنگٹن میں نیشنل گارڈ اہلکاروں پر حملے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے 30 ممالک پر سفری پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) واشنگٹن میں نیشنل گارڈ اہلکاروں پر حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امیگریشن پالیسی مزید سخت کرتے ہوئے 30 ممالک پر سفری پابندیاں لگانے پر غور شروع کیا ہے۔

یہ اقدام واشنگٹن میں نیشنل گارڈ اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سامنے آیا، جس میں ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا۔ حملہ آور کی شناخت افغان شہری رحمان اللہ کے طور پر ہوئی جس نے 2021 میں امریکا آمد سے قبل افغانستان میں امریکی افواج کے ساتھ کام کیا تھا۔

محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ایک عہدیدار کے مطابق نئے ممالک کی فہرست جلد جاری کی جائے گی۔ اس وقت 12 ممالک پر مکمل اور 7 ممالک پر جزوی سفری پابندیاں نافذ ہیں۔

صدر ٹرمپ کی طرف سے یہ اعلان جلدی کیا گیا ہے کہ وہ کچھ ممالک سے داخلے پر پابندی، تارکینِ وطن کی شہریت منسوخ کرنے اور غیر شہریوں کے لیے وفاقی فوائد روکنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

افغانستان، چاڈ، کانگو، اریٹیریا، ایران، لیبیا، سوڈان اور دیگر ممالک پر مکمل سفری پابندی نافذ ہے جبکہ برونڈی، کیوبا، لاؤس اور دیگر ممالک پر جزوی پابندیاں ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں