وفاقی وزیر صحت نے ہیلتھ کیئر کو قومی سلامتی کا مسئلہ قرار دے دیا

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ہیلتھ کیئر کو نیشنل سکیورٹی مسئلہ قرار دیتے ہوئے پاکستان کے نمبر ون بننے کی بات کہی۔ انہوں نے شادی سے قبل اسکریننگ کو لازمی قرار دینے کا بھی اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ہیلتھ کیئر نیشنل سکیورٹی مسئلہ، پاکستان ہر بیماری میں نمبر ون بننے کی راہ پر

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ہیلتھ کیئر کو نیشنل سکیورٹی مسئلہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر بیماری میں نمبر ون بننے کی سمت جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں جینوم پروفائل سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی وبا نہیں، لیکن اسپتالوں کی حالت وبائی مرض جیسی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سالانہ 200 سے 300 ارب روپے ان بیماریوں پر خرچ ہوتے ہیں۔ ٹیسٹ کے لیے لاکھوں روپے دے کر بیرون ملک جانا پڑتا ہے۔ انہوں نے بجٹ میں کٹوتی کی شکایت کی مگر حوصلہ نہیں ہاریں گے۔

وزیر صحت نے کہا کہ ہمیں ہیلتھ کیئر کی جانب بڑھنا ہوگا۔ شادی سے قبل اسکریننگ لازمی قرار دی جا رہی ہے، جس کے لیے سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ملک 2030 تک دنیا کی چوتھی بڑی آبادی بننے جا رہا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے برین ڈرین کو بڑا مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ کوئی بھی ملک برین ڈرین برداشت نہیں کرسکتا۔

دیگر متعلقہ خبریں