اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا سی ڈی اے کے خلاف احتجاج کا اعلان

اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے سی ڈی اے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے، فیکٹریوں کو سیل کرنے پر تاجر برادری تشویش میں مبتلا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس سردار طاہر نے کہا ہے کہ شہر کی فیکٹریوں اور کاروباری مقامات کو سیل کرنے پر تاجر برادری شدید تشویش میں مبتلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباروں پر ٹیکسز بڑھا دیے گئے ہیں اور بجلی کا ریٹ خطے میں سب سے زیادہ ہے، جس سے صنعت شدید دباؤ کا شکار ہے۔

سردار طاہر نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے سی ڈی اے کی جانب سے نان کنفرمنگ یوز کا بہانہ بنا کر فیکٹریوں کو سیل کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری نے گیارہ دسمبر کو چیئرمین سی ڈی اے آفس کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے اور جب تک چیئرمین کو ہٹایا نہیں جاتا، احتجاج جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی اے کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے اور تمام فیصلے بغیر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے کیے جا رہے ہیں۔ سردار طاہر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور فیکٹریوں کو فی الفور ڈی سیل کیا جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں