عمران خان سے سیاسی ملاقاتیں ناممکن، فیصل واوڈا کا بیان

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا عمران خان سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں، سیاست میں لچک ضروری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف کو مفید مشورہ دیا، جس کا آج پارٹی کو فائدہ ہوا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں لچک ضروری ہے، دو قدم پیچھے اور ایک قدم آگے ہی سیاسی راستہ ہے۔

فیصل واوڈا نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے فیصلے کی تعریف کی اور کہا کہ اڈیالہ اور اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی نہ کر کے وزیر اعلیٰ نے مثبت قدم اٹھایا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سیاسی نوعیت کی ملاقاتیں ممکن نہیں، تاہم بہنوں کی ملاقات ان کا حق تھا۔

فیصل واوڈا نے میران شاہ میں شہید ہونے والے افسر کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ذمہ داری ہے کہ شہید افسر کے اہل خانہ کی مکمل داد رسی کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں ذمہ داری، ہوش مندی اور امن کے راستے کو اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں