قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 منظور

پارلیمنٹ نے اقلیتی حقوق کمیشن بل 2025 منظور کر لیا ہے، 16 ممبران پر مشتمل کمیشن میں چاروں صوبوں اور دیگر اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے کثرت رائے سے قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 منظور کر لیا ہے۔ اس بل کے مطابق کمیشن 16 ممبران پر مشتمل ہوگا جس میں چاروں صوبوں سے دو، دو اقلیتی ممبران شامل ہوں گے۔

بل کے تحت صوبائی حکومتیں اقلیتی ممبران کی نامزدگی کریں گی جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ممبر کی نامزدگی چیف کمشنر اسلام آباد کے اختیار میں ہوگی۔

نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس، نیشنل کمیشن فار اسٹیٹس آف وومن اور حقوق اطفال کمیشن سے ایک، ایک رکن کمیشن کا حصہ ہوں گے، جن کی نامزدگی متعلقہ کمیشن کے چیئرمین کریں گے۔

وزارت قانون، وزارت مذہبی امور، وزارت داخلہ اور وزارت انسانی حقوق کے گریڈ 21 کے افسران بھی کمیشن میں شامل ہوں گے۔ کمیشن کے ممبران اور چیئرمین کی عمر کم سے کم 35 سال ہوگی جبکہ چیئرمین کو انسانی حقوق کے تجربے کا حامل ہونا ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں