ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، کراچی میں 20 کلو تھیلا 2800 روپے تک پہنچ گیا

ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں آٹے کی قیمت 2800 روپے تک پہنچ گئی ہے، دیگر شہروں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، کراچی میں 20 کلو تھیلا 2800 روپے تک پہنچ گیا

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) ملک میں آٹے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جہاں 20 کلو تھیلے کی قیمت 2800 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں یہی آٹا 2750 روپے، اسلام آباد میں 2733 روپے اور راولپنڈی میں 2707 روپے میں دستیاب ہے۔ دیگر شہروں میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ کوئٹہ، بنوں، حیدرآباد، خضدار، لاڑکانہ، فیصل آباد اور گجرانوالہ میں بھی آٹے کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ لاہور اور ملتان میں بھی مسلسل اضافہ جاری ہے۔

یہ صورتحال عام آدمی کی قوتِ خرید پر گہرا اثر ڈال رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گندم کی ترسیل میں رکاوٹ اور ذخیرہ اندوزی کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں