حکومت پرسنل بیگیج اسکیم ختم کر کے گفٹ اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس اسکیم کو سخت بنانے پر غور کر رہی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی اسکیم میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے، جس کے تحت پرسنل بیگیج اسکیم کو ختم کرنے جبکہ گفٹ اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس اسکیم کو سخت بنانے کی تجاویز دی گئی ہیں۔
وزارتِ تجارت نے اس حوالے سے ایک سمری تیار کر کے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کو بھیج دی ہے، جس میں پرسنل بیگیج اسکیم کی ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے گفٹ اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس اسکیم کو سخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ ان اسکیموں کے ممکنہ غلط استعمال کو روکا جا سکے۔
اعلیٰ حکومتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ان تجاویز پر غور جاری ہے اور اقتصادی رابطہ کمیٹی جلد ہی اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔













