الیکشن کمیشن کا فیصلہ، نواز شریف کو گلگت بلتستان دورے کی اجازت

نواز شریف کو گلگت بلتستان دورے کی اجازت مل گئی، الیکشن کمیشن نے این او سی جاری کر دیا۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں دورہ ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نواز شریف کو گلگت بلتستان دورے کی اجازت، این او سی جاری

لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) نواز شریف کو گلگت بلتستان دورے کی اجازت مل گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے این او سی جاری کر دیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف 2 جون کو انتخابی سرگرمیوں کے لیے گلگت بلتستان پہنچیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر نے نواز شریف کے دورے کی منظوری دے دی ہے۔

الیکشن کمیشن نے نواز شریف کے دورے کے لیے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔ ان کا دورہ انتخابی ضابطۂ اخلاق کی پابندی سے مشروط ہوگا۔

الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی تنبیہ دی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر دورے کا اجازت نامہ جاری ہوا۔

واضح رہے کہ نواز شریف مسلم لیگ ن کے صدر ہیں اور انتخابی مہم کے لیے گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں