لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے، عدالتوں میں رش

لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سیکڑوں افراد عدالتوں میں ضمانتوں کے لیے پہنچ گئے، متعدد نوجوانوں کی عمریں 16 سال سے کم ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے سیکڑوں افراد نے ضمانتوں کے لیے عدالتوں کا رخ کیا۔ ان میں سے متعدد نوجوانوں کی عمریں 16 سال سے کم ہیں۔

لاہور پولیس نے دو دنوں کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 750 سے زائد افراد کو گرفتار کیا اور ضلع کچہری میں پیش کیا، جہاں ڈیوٹی مجسٹریٹ نے 415 ملزموں کی ضمانتیں منظور کیں۔

گرفتار نوجوانوں کا کہنا تھا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں ہتھکڑیاں لگا دیں، جبکہ ان کی خواہش تھی کہ انہیں صرف چالان کیا جائے۔

پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں 63,970 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے چالان ہوئے اور 8 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار 950 روپے کے جرمانے کیے گئے۔

23904 گاڑیاں پنجاب کے مختلف تھانوں میں بند کی گئیں اور ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر ایک دن میں 28 ہزار چالان ہوئے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 4312 افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔

دیگر متعلقہ خبریں