تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مذاکرات کے لیے شرائط پیش کر دیں

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے شرائط پیش کی ہیں، انتخابات کالعدم کرنے کا مطالبہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے شرائط پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ چوری شدہ انتخابات کو فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے۔

تحریک نے اپنے مطالبات میں کہا ہے کہ تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے اور 1973ء کا آئین اپنی اصل صورت میں بحال کیا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمان کی مکمل بالا دستی یقینی بنائی جائے اور داخلی و خارجی پالیسیوں کو پارلیمان تشکیل دے، جبکہ میڈیا کی آزادی اور پیکا جیسے قوانین کو لازمی طور پر ختم کیا جائے۔

مزید کہا گیا کہ آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن کے تحت شفاف انتخابات کرائے جائیں۔

دیگر متعلقہ خبریں