کراچی میں مین ہول میں گر کر جاں بحق بچے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کراچی میں تین سالہ بچے کی مین ہول میں گر کر ہلاکت، نماز جنازہ ادا کی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گلشن اقبال میں نیپا پل کے قریب مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے تین سالہ ابراہیم کی نماز جنازہ شاہ فیصل کالونی میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں سماجی، مذہبی و سیاسی شخصیات سمیت اہل علاقہ اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی شارق جمال اور امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر بھی موجود تھے۔

سندھ اسمبلی میں بچے کی ہلاکت کا معاملہ اٹھایا گیا، جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔ سندھ حکومت نے ذمہ داران کو سزا دلانے کی یقین دہانی کرائی۔

دیگر متعلقہ خبریں