اداکارہ میرا نے جنریشن زی کو فلمی مقابلے کا چیلنج دیا، جیو پوڈکاسٹ میں اپنی نئی فلم پر بات چیت کی۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستانی اداکارہ میرا نے جنریشن زی کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے فلمی مقابلے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے جیو پوڈکاسٹ میں اپنی نئی فلم اور پیشہ وارانہ زندگی پر گفتگو کی۔
اداکارہ میرا نے کہا کہ فلم ‘کھوئے ہو تم کہاں‘ میں بابر علی کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آیا۔ انہوں نے فلم ‘انتہا’ میں ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی پہلی فلم کا ذکر بھی کیا۔
میرا نے جنریشن زی کو چیلنج دیا کہ وہ فلم ‘سائیکو’ دیکھ کر اس سے بہتر فلم بنا کر دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ جین زی ہم سے مقابلہ نہیں کرسکتے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا اور شان کے ساتھ مقابلہ کریں، ہمیں ان کے ساتھ کھیلنے میں مزہ آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اچھا لگے گا کہ آپ کے ساتھ مقابلہ کریں۔
یاد رہے کہ میرا کی فلمی کیریئر میں کئی معروف فلمیں شامل ہیں، جنہوں نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔















