وزیراعلیٰ بلوچستان نے عید پر کالعدم تنظیموں کو کھالیں دینے پر پابندی عائد کر دی ہے اور سکیورٹی انتظامات کو سخت کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
کوئٹہ: (رائیٹ ناؤنیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرصدارت اجلاس میں عید کے موقع پر سکیورٹی اور صفائی کے امور پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کو قربانی کے جانوروں کی کھالیں دینے پر پابندی عائد کی جائے گی اور خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے مشینری کرائے پر لی جائے اور عوامی آگاہی مہم تیز کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بڑے شہروں میں صفائی اور انتظامات میں واضح بہتری نظر آنی چاہئے۔
یاد رہے کہ عیدگاہوں اور مساجد کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے تاکہ عوام محفوظ رہ سکیں۔














