دنیا کا بلند ترین مارخورمجسمہ وادی کاغان میں نصب

وادی کاغان کے بٹہ کنڈی میں دنیا کا بلند ترین مارخور مجسمہ نصب کر دیا گیا، جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

وادی کاغان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بٹہ کنڈی میں دنیا کا بلند ترین مارخور کا مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے، جس کی اونچائی 105 فٹ اور چوڑائی 38 فٹ ہے۔ یہ مجسمہ عالیشان زیر تعمیر نجی ہوٹل کے مالک عبد الشکور خان لغمانی نے نصب کیا ہے، جو ہوٹل کے ساتھ اٹلی کے پیسا ٹاور کی طرز پر ایک ٹاور بھی بنا رہے ہیں۔

لغمانی نے کہا کہ مارخور کا مجسمہ قومی جانور کی تشہیر کے لیے نصب کیا گیا ہے۔ ان کے ہوٹل کے ساتھ بنایا جا رہا نو منزلہ ٹاور بھی سیاحوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہوگا۔

آئندہ سال سیاحتی سیزن کے آغاز کے بعد بٹہ کنڈی میں یہ مجسمہ اور ٹاور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن سکتے ہیں اور وادی کاغان کی سیاحتی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں