بڈاپسٹ دنیا کے گندے ترین شہروں میں سر فہرست قرار، ریڈیکل اسٹوریج کی فہرست میں روم اور لاس ویگاس بھی شامل۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دنیا کے گندے ترین شہروں کی فہرست میں یورپ کے شہر بڈاپسٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ ریڈیکل اسٹوریج کی جانب سے جاری کی گئی اس فہرست کے مطابق بڈاپسٹ کو دنیا کا گندہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔
فہرست کی تیاری میں یورو مانیٹر کے ٹاپ 100 شہروں کے انڈیکس اور گوگل ریویوز کا تجزیہ کیا گیا۔ پچھلے سال کے 70 ہزار حقیقی آن لائن ریویوز میں کلین اور ڈرٹی جیسے الفاظ کی بنیاد پر شہروں کے صفائی کے معیار کی تشخیص کی گئی۔
بڈاپسٹ کے صفائی کے معیار پر 37.9 فیصد ریویوز میں تنقید کی گئی، جبکہ روم دنیا کا دوسرا گندہ ترین شہر قرار پایا۔ لاس ویگاس، فلورنس، پیرس، میلان، ویرونا، فرینکفرٹ، برسلز اور قاہرہ دیگر گندے شہروں کی فہرست میں شامل ہیں۔
صاف ترین شہروں میں پولینڈ کا کراکوو سرفہرست ہے، جبکہ شارجہ اور سنگاپور دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔











