پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح اسلام آباد میں ہوگا

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح اسلام آباد میں ہوگا، 21 قوانین کے بلز زیر غور آئیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سینیٹ اجلاس کے لیے 51 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے، جس میں کل 21 قوانین کے بلز شامل کیے گئے ہیں۔ اجلاس کے دوران 10 قوانین پیش کیے جائیں گے جبکہ 9 کی منظوری لی جائے گی۔ اراکین کی جانب سے 2 قوانین واپس لیے جانے کا امکان ہے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل بھی شامل ہے۔ پی ایم ڈی سی ترمیمی بل 2025 اور اسلام آباد میٹرو بس سروس بل 2025 بھی زیر غور آئیں گے۔

سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن ترمیمی بل 2025 اور پاکستان براڈ کاسٹ کارپوریشن ترمیمی بل بھی اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔ مزید برآں، الیکٹرانک نیکوٹین ریگولیشن ترمیمی بل 2024 اور لیگل پریکٹیشنر اینڈ بار کونسل ترمیمی بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

گرفتار، زیر حراست اور زیر تفتیش قیدیوں کے حقوق سے متعلق بل کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ تعزیراتِ پاکستان سیکشن 323، 330 اور 331 میں ترمیمی بل کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔

ضابطہ فوجداری کی شیڈول ٹو میں 297 اے نئی شق شامل کرنے سے متعلق سی آر پی سی ترمیمی بل کی منظوری بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں مینٹل ہیلتھ ترمیمی بل اور پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل 2025 کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں