پاکستان کو قرض نہیں سرمایہ کاری چاہیے، شہباز شریف کا چین میں بڑا پیغام

وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے ساتھ 30 فیصد مفاہمتی یادداشتوں کو معاہدوں میں تبدیل کیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مضبوط ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کا تیزی سے ترقی کی جانب سفر، چین کے ساتھ اربوں ڈالر کی شراکت

ہینگ ژو: (رائیٹ ناؤ نیوز). وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو قرض کے بجائے مہارت اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ زراعت، آئی ٹی، اکنامک زونز اور مائنز اینڈ منرلز میں چینی کمپنیاں سرمایہ کاری کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صوبے ہینگ ژو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ چین کے ساتھ اربوں ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ ان میں سے 30 فیصد یادداشتوں کو معاہدوں میں تبدیل کیا جا چکا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ 5 سے 7 سال میں چین کے ساتھ زرعی تجارت کو 10 ارب ڈالر سالانہ تک لے جانا چاہتے ہیں۔ کراچی میں 6 ہزار ایکڑ پر ورلڈ کلاس اسپیشل اکنامک زون بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین سالانہ 100 ارب ڈالر کی زرعی اشیاء درآمد کرتا ہے، اور پاکستان چین کی ضروریات کے مطابق معیاری زرعی مصنوعات فراہم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے علی بابا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ایگزیکٹو چیئرمین جوسائی نے ان کا استقبال کرتے ہوئے پاکستان کے امن کی کوششوں کو سراہا۔

دیگر متعلقہ خبریں