امریکا ایران معاہدے کیلیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب نے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا ہے، جس سے امریکا اور ایران کے درمیان امن کی امید پیدا ہوئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا ایران معاہدے کیلیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ

ریاض: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کے ثالثی کردار کی بدولت امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں پاکستان کی کوشوں کی تعریف کی ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ فریقین جلد کسی تصفیے پر متفق ہو جائیں گے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے روکنے کا اقدام بھی قابل ستائش ہے، جس سے مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی۔

انہوں نے ایران پر زور دیا ہے کہ پاکستان کی ثالثی اور دی گئی مہلت سے فائدہ اٹھائیں تاکہ خطے میں امن و استحکام ممکن ہو سکے۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کا خطرہ بڑھ گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں