آئی ایس پی آر نے یومِ شہدائے جموں پر نیا نغمہ ‘کشمیر ہمارے خوابوں کی تعبیر’ جاری کیا، جو اہلِ کشمیر کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی ایس پی آر نے یومِ شہدائے جموں کے موقع پر نیا نغمہ ‘کشمیر ہمارے خوابوں کی تعبیر’ جاری کیا ہے۔ یہ نغمہ اہلِ کشمیر کی قربانیوں، عزم اور پاکستان سے لازوال وفا کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔
نغمے میں معصوم کشمیریوں کی شہادتوں، ظلم کے خلاف جدوجہد اور آزادی کے جذبے کو اجاگر کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 نومبر کے سانحہ جموں سے لے کر آج تک اہلِ کشمیر نے اپنی آزادی کے لیے لہو سے تاریخ لکھی ہے۔
نغمے کا مرکزی پیغام ظلم کے اندھیروں میں امید اور آزادی کی روشنی ہے جبکہ اس کے بول کشمیری عوام کے جذبۂ حریت، استقامت اور پاکستان سے رشتے کی ترجمانی کرتے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کشمیر کے بہادر عوام آج بھی اس عہد پر قائم ہیں کہ ان کی منزل پاکستان اور مقدر آزادی ہے۔













