فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بیرونی سرپرستی یا فیک نیوز سے پاکستان کی ترقی کو نہیں روکا جا سکتا۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناؤ نیوز) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بیرونی سرپرستی میں دہشت گردی یا فیک نیوز سے پاکستان کی ترقی کو نہیں روکا جا سکتا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا اور کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے اساتذہ اور زیر تربیت افسران سے خطاب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدید جنگی طریقہ کار تیزی سے بدل رہا ہے اور افسران کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی اور مستقبل کے جنگی چیلنجز سے باخبر رہنا ضروری ہے۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاک افواج عوام کی حمایت سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور پاکستان نے دنیا میں بلند مقام حاصل کرنا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں امن و استحکام پاکستان کی ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے اور پاکستان کی ترقی روکنے کی کوشش کرنے والی قوتیں ہمیشہ ناکام ہوں گی۔















