انتونیو گوتریس نے فلسطینیوں کے قتل عام پر تشویش ظاہر کی اور انسانی امداد کی رسائی کی ضرورت پر زور دیا۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن پر کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔
انہوں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے قتل عام، بار بار بے گھری اور انسانی امداد میں رکاوٹ ڈالنے کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریق حالیہ جنگ بندی کی مکمل پابندی کریں اور غزہ میں انسانی امداد کی بڑے پیمانے پر اجازت دی جائے۔
انتونیو گوتریس نے فلسطینی سرزمین کے غیر قانونی قبضے کے خاتمے اور دو ریاستی حل کی جانب ناقابل واپسی پیشرفت کا مطالبہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق اس سال ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے جن میں تقریباً 700 اسرائیلی آباد کاروں کے ہاتھوں زخمی ہوئے۔
دوسری جانب، لندن میں فلسطینیوں سے یکجہتی کے عالمی دن پر ہزاروں افراد نے ریلی نکالی اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہائیڈ پارک سے وائٹ ہال تک مارچ کیا اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے۔
مظاہرین نے حکومت سے اسرائیل کو اسلحہ فروخت روکنے اور عالمی برادری سے غزہ میں امداد کی رسائی ممکن بنانے کا مطالبہ کیا۔













