سوئٹزرلینڈ میں نیلامی میں اسپین کا نایاب سکہ ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوگیا۔
زیورخ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ نیلامی میں اسپین کے بادشاہ فلیپ سوم کے دور کا نایاب سنہری سکہ 28 لاکھ 17 ہزار 500 سوئس فرانک (3.49 ملین ڈالر) میں فروخت ہوگیا۔
یہ سکہ 1609 میں اسپین کے شہر سیگوویا میں تیار کیا گیا تھا اور اس کا وزن 339 گرام ہے۔ یہ سکہ شاہی طاقت اور دولت کی علامت کے طور پر بنایا گیا تھا۔
یہ نادر سکہ 1950 کے آس پاس امریکا میں دوبارہ منظر عام پر آیا اور مختلف کلیکٹرز کے پاس رہا۔ موجودہ خریدار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
نیلام گھر کے بانی الین بیرون نے کہا کہ یہ سکہ شاہی تحفہ تھا اور نیا خریدار بھی بادشاہ جیسا مقام حاصل کرے گا۔
یہ سکہ 195 لاکھ فرانک میں فروخت ہونے والے ہبسبرگ حکمران فرڈینینڈ سوم کے 100 ڈکیٹ کے پچھلے یورپی ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ گیا۔















