نیویارک میئر کے انتخاب میں ظہران ممدانی کی کامیابی کا عزم، صدر ٹرمپ نے فنڈز روکنے کی دھمکی دی۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیویارک کے میئر کے امیدوار ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ امریکی صدر اور امیر ترین شخص میرے سامنے ہیں، اور ہم تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک کی محنت کش طبقے کو ریلیف دلائیں گے جو اپنے شہر میں خوفزدہ ہیں۔
صدر ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ظہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہوئے، تو وہ فنڈز نہیں دیں گے، کیونکہ اگر نیویارک کو کوئی کیمونسٹ چلائے گا تو وہاں فنڈ بھیجنا پیسوں کا ضیاع ہوگا۔
نیویارک کے میئر کا انتخاب آج ہو رہا ہے اور ابتدائی پولز کے مطابق ظہران ممدانی 50 فیصد حمایت کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ نیویارک سٹی میں ابتدائی ووٹنگ کا آخری دن ریکارڈ ساز ثابت ہوا تھا، جہاں 7 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد نے ووٹ ڈالے، جو 2021 کے میئر انتخاب سے چار گنا زیادہ ہیں۔
اگر ظہران ممدانی کامیاب ہوگئے تو وہ نیویارک کے سب سے کم عمر، پہلے مسلم اور تارک وطن میئر ہوں گے۔













