افغانستان کا ٹی ٹی پی کے چند کارندوں کو گرفتارکرنا دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ناکافی ہے۔اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے افغانستان کی ٹی ٹی پی گرفتاریوں کو ناکافی قرار دیا اور کابل کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کی ہدایت دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان نے ٹی ٹی پی کے چند کارندوں کو گرفتار کیا ہے، مگر دہشت گردی کی روک تھام کے لیے یہ ناکافی ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ افغانستان کے دورے کے دوران افغان وزیر خارجہ نے کالعدم ٹی ٹی پی کے چند افراد کی گرفتاری کی اطلاع دی، مگر میں نے واضح کیا کہ مکمل امن و امان کے لیے یہ کافی نہیں ہے۔

اسحاق ڈار نے کابل میں افغانستان کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کی ہدایت دی اور ٹی ٹی پی کو پاکستان کے حوالے کرنے یا کہیں دور لے جانے کی درخواست کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دورہ روس کے دوران روسی انتظامیہ سے ملاقاتیں ہوئیں، اور یورپی یونین کے ساتھ تعلقات میں کمی کو دور کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ تجارت، اقتصادی امور، سیکیورٹی اور افغانستان سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت ہوئی۔

دیگر متعلقہ خبریں