نئی دہلی میں مصنوعی بارش کا تجربہ ناکام، اپوزیشن کی حکومت پر تنقید

نئی دہلی میں مصنوعی بارش کا مہنگا تجربہ ناکام رہا، اپوزیشن نے حکومت پر سرکاری پیسہ ضائع کرنے کا الزام عائد کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نئی دہلی میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے حکومت کی جانب سے کلاؤڈ سیڈنگ کے ذریعے مصنوعی بارش کا تجربہ کیا گیا، تاہم بارش نہ ہوسکی۔ حکومت نے اس منصوبے کے لیے 3 کروڑ 21 لاکھ روپے مختص کیے تھے، جس میں سے حالیہ تجربے پر 1 کروڑ 28 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کلاؤڈ سیڈنگ کے لیے مناسب نمی کی ضرورت ہوتی ہے، جو کہ نئی دہلی کی خشک سردیوں میں کم ہی پائی جاتی ہے۔ حکومت نے مزید تجربات کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اپوزیشن نے سرکاری پیسہ ضائع کرنے کا الزام لگایا ہے۔

حکومت کی رپورٹ کے مطابق، تجربے کے دوران ایئر کوالٹی انڈیکس میں کچھ بہتری دیکھی گئی، مگر اپوزیشن کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ صرف دکھاوا ہے۔

کلاؤڈ سیڈنگ کے عمل میں سلور آئیوڈائیڈ جیسے کیمیکلز استعمال کیے جاتے ہیں جو بادلوں میں نمی کی موجودگی میں بارش کا باعث بنتے ہیں۔ تاہم، اس کے ماحولیاتی اثرات پر بھی خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں