اوکلینڈ سے سان ڈیاگو جانے والی پرواز میں روبوٹ کی موجودگی سے ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔
اوکلینڈ: (رائیٹ ناؤ نیوز) ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کی پرواز میں روبوٹ کی موجودگی نے ایک گھنٹے کی تاخیر پیدا کر دی۔ یہ پرواز اوکلینڈ سے سان ڈیاگو جا رہی تھی۔
چار فٹ لمبا اور 32 کلوگرام وزنی روبوٹ فنی اور قانونی مسائل کا سبب بنا۔ جس کی وجہ سے پرواز کی روانگی مشکل ہوگئی۔
ایلیٹ ایونٹ روبوٹکس کے ایلی بین ابراہام اپنے روبوٹ بیبوپ کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ انہوں نے روبوٹ کے لیے باقاعدہ ٹکٹ خرید رکھا تھا۔
عملے نے پہلے روبوٹ کو گزرگاہ والی نشست پر بٹھانے پر اعتراض کیا۔ بعد میں اسے کھڑکی والی نشست پر منتقل کیا گیا، مگر بیٹری کا مسئلہ سامنے آیا۔
واضح رہے کہ بیبوپ کی لیتھئم بیٹری ایئرلائن کی پالیسی کے مطابق مقررہ حد سے بڑی تھی۔ بیٹری نکالنے کے بعد طیارہ روانہ ہوا۔













